وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر ا سحاق ڈار کی سید خورشید شاہ اور سینیٹر رضا ربانی سے ملاقات ،حکومت نے سینیٹ میں تحفظ پاکستان آرڈیننس کی حمایت کیلئے پیپلز پارٹی سمیت اپوزیشن جماعتوں سے مدد مانگ لی ،خورشید شاہ اور رضا ربانی نے اسحاق ڈار کو حکومت کی نجکاری پالسی پر تحفظات سے آگاہ کیا

بدھ 12 فروری 2014 20:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری ۔2014ء) حکومت نے سینیٹ میں تحفظ پاکستان آرڈیننس کی حمایت کے لئے پیپلز پارٹی سمیت اپوزیشن جماعتوں سے مدد مانگ لی ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سے ملاقات کی۔ ملاقات مین سینیٹر رضا ربانی بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوٴں کے درمیان دو گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی ملاقات میں وزیر خزانہ نے پیپلز پارٹی کے رہنماوٴں کو تحفظ پاکستان آرڈیننس اور انسداد دہشتگردی بلوں کی حمایت پر قائل کرنے کی کوشش کی اور سینیٹ میں تحفظ پاکستان آرڈیننس کی حمایت کیلئے پیپلز پارٹی سمیت اپوزیشن جماعتوں سے مدد مانگی۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کی اکثریت ہے ، ہم چاہتے ہیں کہ سینیٹ میں پیپلز پارٹی تحفظ پاکستان آرڈیننس منظور کرانے میں تعاون کرے۔ خورشید شاہ اور رضا ربانی نے اسحاق ڈار کو حکومت کی نجکاری پالسی پر تحفظات سے آگاہ کیا۔