امریکی سفیر سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات ، طالبان مذاکرات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال

بدھ 12 فروری 2014 20:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری ۔2014ء) پاکستان میں تعینات امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی جس میں حکومت طالبان مذاکرات اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ذرائع کے مطابق رچرڈ اولسن اور فضل الرحمان کے درمیان ملاقات میں افغانستان سے اتحادی افواج کے انخلاء اور انخلاء کے بعد کی صورتحال اور پاکستان کے کردار پر مشاورت کی گئی،ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی سفیر اور جے یو آئی( ف ) کے سربراہ کی ملاقات میں حکومت کے طالبان سے مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔