میگا اسلحہ سکینڈل،قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعلی امیرحیدرخان ہوتی کو14فروری کوطلب کرلیا

بدھ 12 فروری 2014 20:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری ۔2014ء) قومی احتساب بیورونے پولیس کے لئے اسلحہ خریداری کے میگا سکینڈل میں خیبر پختو نخوا کے سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی کو سمن جاری کرتے ہوئے14 فروری کو طلب کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سابق دور حکومت میں وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے خیبر پختونخوا پولیس کیلئے اسلحہ و دیگر آلات کی خریداری کیلئے 7 ارب روپے مختص کئے گئے تھے اس رقم میں 1ارب 82کروڑ سے زائد کی کرپشن کی گئی جس میں سابق آئی جی خیبر پختونخوا پولیس،سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواامیر حیدر خان ہوتی کے قریبی عزیز رضاعلی، ان کے مشیر نیاز علی اور اسلحہ کنٹریکٹر ارشد مجید پہلے ہی زیرحراست ہیں نیب نے سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی کو معلومات ہونے کے باوجود کوئی اقدامات نہ اٹھانے پر طلب کرلیا ہے اور انہیں اس حوالہ سے سمن بھجوا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :