چمن کی تحصیل گلستان میں نامعلوم افراد کی پولیو ٹیم پر فائرنگ ڈاکٹر سمیت دو افراد زخمی

بدھ 12 فروری 2014 20:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری ۔2014ء) بلوچستان کے سرحدی علاقے چمن کی تحصیل گلستان میں نامعلوم افراد کی پولیو ٹیم پر فائرنگ ڈاکٹر سمیت دو افراد زخمی تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز چمن کے علاقے گلستان میں نامعلوم افراد نے انسداد پولیو ٹیم پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ علاقے میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہے تھے فائرنگ سے ڈاکٹر سمیت دو افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال میں داخل کردیا گیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے