وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید کا طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل پر اطمینان کااظہار ، طالبان پشاور سینما اور پولیو ورکرز پر حملوں سے لاتعلقی کا اظہار کر چکے ، بغیر شواہد کے شک نہیں کر نا چاہیے ، بغیر کسی رکاوٹ کے مذاکراتی عمل جاری ہے ،امید ہے اچھے نتائج نکلیں گے ، روزانہ کی بنیادپر مذاکرات جاری رہے تو مسئلہ مہینوں میں نہیں ہفتوں میں حل ہوسکتا ہے ،پرویز رشید ،بچوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے قطرے تو ہر ایک کو پلانے ہی پڑینگے ، پولیو ورکرز پر حملے کر نے والوں کے بچوں کو بھی قطرے پلائینگے ،انٹرویو
بدھ 12 فروری 2014 20:31
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری ۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر کسی رکاوٹ کے مذاکراتی عمل جاری ہے ،امید ہے اچھے نتائج نکلیں گے ، روزانہ کی بنیادپر مذاکرات جاری رہے تو مسئلہ مہینوں میں نہیں ہفتوں میں حل ہوسکتا ہے ، طالبان پشاور سینما اور پولیو ورکرز پر حملوں سے لاتعلقی کا اظہار کر چکے ہیں ، بغیر شواہد کے شک نہیں کر نا چاہیے ، پولیو مہم پر کوئی بات نہیں ہوسکتی ، بچوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے قطرے تو ہر ایک کو پلانے ہی پڑینگے ، پولیو ورکرز پر حملے کر نے والوں کے بچوں کو بھی قطرے پلائینگے ۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو کے دور ان طالبان کے ساتھ مذاکرا ت کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ روزانہ کی بنیاد پر پیشرفت ہورہی ہے کوئی رکاوٹ نہیں آئی ایک سوا ل کے جواب میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ طالبان نے پولیو ورکرز پر حملوں سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ہم اس حق میں ہیں کہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں وزیر اطلاعات نے کہاکہ طالبان نے پشاور سینما میں بم دھماکوں سے بھی لاتعلقی کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہاکہ مذاکرات کا مقصد ملک کو امن کا گہوارہ بنانا اور انسانی جانوں کو بچانا ہے وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں پاکستانی بلا خوف گھر سے نکلیں اور معمول کی زندگی کی گزاریں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.