کراچی اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں 97ارب 11کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 436.86پوائنٹس اضافے سے 26677.27پوائنٹس پر بند ہوا
بدھ 12 فروری 2014 20:31
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری ۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں دو روزہ مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 26300,26400,26500اور 26600کی نفسیاتی حدیں بیک بحال ہوگئیں ۔سرمایہ کاری مالیت میں 97ارب 11کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت27.54فیصد زائد جبکہ72.66فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز اور مقامی سرمایہ کار گروپوں کی جانب سے بینکنگ،سیمنٹ ،آئل سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 26700پوائنٹس کی نفسیتیا حد بھی عبور کرگیا تاہم فروخت کے دباوٴ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا ،تاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا ،ماہرین اسٹاک کے مطابق پاکستان کو امریکا کی جانب سے کولیشن فنڈز کی مد میں 35کروڑ 20لاکھ ڈالر کی رقم موصول ہونے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے باعث گزشتہ دو روز اسٹاک مارکیٹ میں جاری مندی کے بادل چھٹ گئے ،جس کے نتیجے میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد 72601.82 پوائنٹس پربند
-
امریکی ڈالرکے مقابلہ میں روپیہ کی قدرمیں 01 پیسے کا اضافہ
-
ملک میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر بنانا ضروری ہے،میاں زاہد حسین
-
شیل پاکستان نے مالی سال 2024 ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے منافع کا اعلان کر دیا
-
بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،72ہزار785پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند
-
ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.