لاہور سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ،ایل ایس ای 25 انڈیکس45.06پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 5092.01 پر بند ہوا

بدھ 12 فروری 2014 20:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری ۔2014ء) لاہور سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روزتیزی کا رجحان رہا ۔ایل ایس ای 25 انڈیکس45.06پوائنٹس کے اضافہ کیساتھ 5092.01 پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر116 کمپنیوں کا کاروبارہوا۔45کمپنیوں کے حصص میں اضافہ،کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ62کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ مارکیٹ میں کل26لاکھ42 ہزار200حصص کا کاروبار ہو ا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں بنک آف پنجاب لمیٹڈ(رائٹ) کے 4 لاکھ 32 ہزار حصص۔بنک آف پنجاب لمیٹڈ کے3 لاکھ53 ہزار حِصص۔ جبکہ پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز کارپوریشن لمیٹڈ کے3 لاکھ32ہزار حِصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیاد ہ اضافہ پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈکے حصص میں ہوا جس کی قیمت10.15روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی نیٹسول ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت2.12 روپے کم ہو گئی۔