فیصل بنک قومی ٹی 20کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ، ایبٹ آباد فالکنز نے لاہور لائینز کو2رنز سے ہرا دیا

بدھ 12 فروری 2014 20:28

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری ۔2014ء) فیصل بنک قومی ٹی 20کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایبٹ آباد فالکنز نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور لائینز کو2رنز سے ہر ا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

(جاری ہے)

پنڈی سٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ میچز کے آخری روز پہلے میچ میں لاہور لائینز کے کپتان نے ٹاس جیت کر ایبٹ آباد فالکنز کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی،ایبٹ آباد فالکنز کی ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 136رنز بنائے،یونس خان نے 57گیندوں پر 4چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر63رنز جبکہ یاسر حمید اور عدنان رئیس نے 26,26رنز بنائے۔

لاہور لائینز کی طرف سے اعزاز چیمہ نے 19رنز کے عوض 2وکٹیں حاصل کیں جبکہ 2کھلاڑی رن آوٹ ہوئے ۔جواب میں لاہور لائینز کی ٹیم اوورز 20 میں9وکٹوں کے نقصان پر134رنز بنا سکی،وہاب ریاض نے29 رنز ، ناصر جمشیدنے20رنزاور عمران علی نے آوٹ ہوئے بغیر17رنز بنائے۔ایبٹ آباد فالکنز کی طرف سے یاسر شاہ اور خالد عثمان نے بالترتیب 19اور21رنز کے عوض3,3جبکہ احمد جمال نے 32رنز کے عوض 2وکٹیں حاصل کیں۔ ایبٹ آباد فالکنز کے یونس خان کو مین آف دی میچ کا حقدار قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :