وزیراعلیٰ شہباز شریف سے ارکان اسمبلی کی ملاقات، اپنے علاقوں کی ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت سے آگاہ کیا

بدھ 12 فروری 2014 20:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری ۔2014ء) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف سے پنجاب اسمبلی کے چیمبر میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی اور انہیں اپنے علاقوں میں جاری ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے کے عوام کیلئے متعدد ترقیاتی اور فلاحی پروگرام شروع کئے ہیں۔

توانائی بحران کے خاتمے کیلئے بھی سنجیدگی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ہائیڈل، سولر، کوئلے، بائیوماس، بائیوگیس اور دیگر متبادل ذرائع سے توانائی کے حصول کے منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے۔ ہماری توانائی کی کمی کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے مخلصانہ کاوشیں انشاء اللہ ضرور رنگ لائیں گی اور ملک و قوم کو بجلی کے اندھیروں سے نجات ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے اراکین اسمبلی متحرک اور فعال کردار ادا کریں اور عوام سے قریبی رابطہ رکھیں۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والے ارکان اسمبلی میں وارث کلو، اعجاز شفیع، میاں طارق، پیر غلام فرید، رانا طاہر شبیر اور میاں محمد اسلام اسلم شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :