اے ڈی بی جامشورو منصوبہ مکمل کرنے کیلئے پاکستان کو 90 کروڑ ڈالر دے گا ،معاہدے طے پا گیا ، سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نرگس سیٹھی اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے معاہدے پر دستخط کردیئے ،جامشورو منصوبے سے تیل کے در آمدی بل میں 50 کروڑ ڈالر کمی ہو گی ، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار

بدھ 12 فروری 2014 20:26

اے ڈی بی جامشورو منصوبہ مکمل کرنے کیلئے پاکستان کو 90 کروڑ ڈالر دے گا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری ۔2014ء) ایشیائی ترقیاتی بنک کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والا جامشورو منصوبہ مکمل کرنے کیلئے پاکستان کو نوے کروڑ ڈالر دیگااس سلسلے میں معاہدہ اسلام آباد میں طے پایا۔ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نرگس سیٹھی اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے معاہدے پر دستخط کئے۔ معاہدے کے تحت بنک پاکستان کو جامشورو بجلی گھر کے چھ سو ساٹھ میگا واٹ کے دو یونٹ مکمل کرنے میں مدد دیگا جو در آمدی کوئلے سے بجلی پیدا کریں گے۔

یہ منصوبہ چار سال میں مکمل ہو گا تقریب سے خطاب میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ جامشورو منصوبے سے تیل کے در آمدی بل میں 50 کروڑ ڈالر کمی ہو گی۔ موجودہ حکومت کی مدت ختم ہونے تک بجلی کی پیداوار میں 8 ہزار میگا واٹ تک اضافہ ہو گا۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے کہا کہ سستی بجلی پیدا کرنے کیلئے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ وزیر اعظم نے گڈانی میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا کوشش ہے کہ آئندہ تین سے چار سالوں میں سستی بجلی پیدا کرنے کی طرف منتقل ہو جائیں۔

ایشیائی ترقیاتی بینک توانائی منصوبوں کیلئے 3 ارب ڈالر مہیا کریگا۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ تیل سے کوئلے پر منتقل ہونے سے بجلی ایک تہائی سستی ہو جائے گی۔وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت سستی بجلی پیدا کرنے کے لئے مربوط اقدامات کر رہی ہے تاکہ کم سے کم وقت میں توانائی کے بحران پر قابو پایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :