بھکر میں تحصیل دریا خان میں پنچائت نے بچی کو ونی کردیا ،پولیس نے امام مسجد سمیت 17افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

بدھ 12 فروری 2014 20:26

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری ۔2014ء) بھکرکی تحصیل دریا خا ن میں پنچا ئیت نے 7سالہ بہن کو ونی کر دیا۔ پو لیس نے نکا ح پڑھا نے والے اما م مسجد سمیت 17افراد کے خلا ف مقد مہ در ج کرلیا۔

(جاری ہے)

محلہ مہر آبا د کے رہا ئشی محمد عمرا ن نے کچھ عر صہ قبل رضیہ بی بی سے شا دی کر لی تھی ، جس پر گز شتہ رو ز محمد عمرا ن کے گھر پنچا ئیت نے فیصلہ کیا کہ بد لے میں محمد عمرا ن اپنی 7 سالہ بہن سو یرا بی بی کانکا ح محمد رمضا ن سے بطو ر ونی کرے۔ مو لا نا محمد رمضان اما م مسجد نے نکاح پڑھا یا۔ واقعہ کی اطلا ع پر سیکیو رٹی آفیسرنے لڑ کی کے باپ محمد جمعہ خا ن سے پوچھ گچھ کی، جس کے بعد تھا نہ سٹی دریا خان نے2 ملزمان کو گرفتار کرلیا اور 17 افراد کے خلا ف مقدمہ در ج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :