مولانا سمیع الحق نے حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات پر 15 فروری کو علما و مشائخ کا اجلاس طلب کرلیا ، طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے حکومت کے ساتھ مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت پر اعتماد میں لیا جائیگا ،ذرائع

بدھ 12 فروری 2014 20:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری ۔2014ء) جمعیت علمائے اسلام (س) اور طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات پر 15 فروری کو علما و مشائخ کا اجلاس طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مولانا سمیع الحق نے 15 فروری کو لاہور کے مقامی ہوٹل میں ملک کے جید علما و مشائخ کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت پر اعتماد میں لیا جائے گا۔ اجلاس میں مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے طالبان اور حکومتی مطالبات پیش کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ علمائے دین سے مذاکرات کی کامیابی کے لئے تجاویز بھی لی جائیں گی۔