اسلام آباد جناح ایونیو فائرنگ کیس ، عدالت کی چیف کمشنر اسلام آباد کو ملزم سکندر کو سرکاری وکیل فراہم کرنے کی ہدایت

بدھ 12 فروری 2014 20:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری ۔2014ء) اسلام آباد جناح ایونیو فائرنگ کیس میں عدالت نے چیف کمشنر اسلام آباد کو ملزم سکندر کو سرکاری وکیل فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

بدھ کو اسلام آباد فائرنگ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عتیق الرحمان نے اڈیالہ جیل میں کی، ملزم سکندر نے سرکاری خرچے پر وکیل دینے کی استدعا کی جس پر عدالت نے چیف کمشنر کو ملزم سکندر کیلئے سرکاری وکیل دینے کی ہدایت کی۔ملزم سکندر کو اسلحہ دینے والے ملزم اختر کی جانب سے مرزا اسلام ایڈوکیٹ پیش ہوئے جنہوں نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موٴکل کیخلاف کوئی ثبوت نہیں ملا انہیں رہا کیا جائے، عدالت نے ملزمان کیخلاف شہادتیں طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت چھبیس فروری تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :