پشاور دھماکے ،جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی ، پولیس نے سینما منیجر کو گرفتار کرلیا

بدھ 12 فروری 2014 20:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری ۔2014ء) پشاور کے شمع سینما میں ہونے والے بم دھماکوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی، پولیس نے سینما کے منیجر کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پشاور کے شمع سینما میں ہونے والے بم دھماکوں کی تحقیقات کیلئے پولیس نے دوبارہ جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور سی سی ٹی وی کیمروں کا معائنہ کیا، ایس پی سٹی کے مطابق سینما میں لگے کیمروں میں ریکارڈنگ کا نظام موجود نہیں جس کی وجہ سے کوئی فوٹیج حاصل نہیں ہوسکی، تفتیش کیلئے سینما کے منیجر باچا خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو دھماکوں کے بعد سے فرار تھا، دھماکے کے زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے تاہم ایک زخمی دوران علاج چل بسا، جس کے بعد واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد چودہ ہوگئی ۔

متعلقہ عنوان :