فوجی اہلکاروں کی رہائی میں پاکستان تعاون نہیں کررہا،ایرانی رکن پارلیمنٹ،اغواء کاروں نے دشوارگزارپہاڑی راستوں سے ہمارے اہلکاروں کوپاکستان منتقل کیا،محمد سعید کی بات چیت

بدھ 12 فروری 2014 20:10

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری ۔2014ء) ایرانی رکن پارلیمنٹ محمد سعید اربابی نے کہاہے کہ ایران کی سرحدی سیکورٹی فورسز کے پانچ اہلکاروں کو جنھیں جیش العدل نامی دہشتگرد گروہ کے افراد نے اغوا کرکے پاکستان منتقل کردیا ہے، رہا کروانے میں حکومت پاکستان، تعاون کرنے سے گریز کررہی ہے،ایرانی ریڈیوکے مطابق رکن پارلیمنٹ محمد سعید اربابی نے کہاکہ ان دہشتگردوں نے ایران کی بارڈر سیکورٹی فورسز کے ان پانچ اہلکاروں کو اغوا کرکے سخت پہاڑی راستے سے پاکستان منتقل کیااور پاکستان میں یہ ایسے سرحدی علاقے ہیں کہ جہاں حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں ہے جس کی بناء پر دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیاں جاری ہیں، انھوں نے کہا کہ ایران کی حکومت اپنے ان افراد کو رہا کرانے کی ہر ممکن کوشش جاری رکھے ہوئے ہے اور اس سلسلے میں جو ضروری ہوگا سخت اقدام عمل میں لایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :