کراچی انتظامیہ کا پولیو کے قطرے نہ پلانے والے والدین کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ،پولیوٹیم کی سیکیورٹی کے لئے پولیس اہلکاروں کی تعیناتی یقینی بنائی جائے گی، ایس ایس پی سینٹرل عامر فاروقی

بدھ 12 فروری 2014 19:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری ۔2014ء) شہری انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔کراچی میں ڈپٹی کمشنر وسطی سیف الرحما ن کی زیرصدارت 24 فروری سے شروع ہونے والی 3 روزہ قومی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں پولیس کے اعلی افسران نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈی سی سینٹرل کا کہنا تھا کہ مہم سے ایک روز قبل متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سے سیکیورٹی پلان طے کیا جائے گا جب کہ انسداد پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار پر والدین کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔اس موقع پر ایس ایس پی سینٹرل عامرفاروقی کا کہنا تھا کہ پولیوٹیم کی سیکیورٹی کے لئے پولیس اہلکاروں کی تعیناتی یقینی بنائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :