امن عامہ کی صورتحال کے باعث کوئی غیر ملکی ہاکی ٹیم پاکستان آنے کو تیار نہیں ، وفاقی وزیر ریاض حسین پیر زادہ ، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے پاس سپانسر یا آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں بچا ،سینٹ میں اظہار خیال

بدھ 12 فروری 2014 18:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری ۔2014ء) وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں امن عامہ کی صورتحال کی وجہ سے کوئی غیر ملکی ہاکی ٹیم پاکستان آنے کو تیار نہیں ، کوئی کاروباری ادارہ اور نہ ہی ٹیلی ویژن حقوق، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے لئے آمدنی کا ذریعہ بچے ہیں۔ہاکی کھلاڑیوں کے معاوضے کرکٹ کھلاڑیوں کے برابر کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

بدھ کو سینٹ میں سینیٹر بیگم ثریا امیر الدین کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے بتایا کہ قومی ہاکی ٹیم کے معاوضے کرکٹ کھلاڑیوں کے برابر نہیں ،ہاکی کا کھیل سرکاری گرانٹ پر چلاتا ہے ۔ ملٹی نیشنل کمپنیاں یا دیگر اداروں سے سپانسر بہت کم ہوتا ہے۔ کرٹ کے مقابلے میں ہاکی غیر پیشہ وارانہ کھیل ہے ہاکی میں اب تک پروفیشنلزم نہیں آ سکا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے بتایا کہ امن وامان کی صورت حال کی وجہ سے کوئی بھی غیر ملکی ہاکی ٹیم پاکستان میں کھیلنے کیلئے تیار نہیں ۔جس کے باعث پاکستان ہاکی فیڈریشن کے پاس نہ کوئی کاروباری ادارہ اور نہ ہی ٹیلی ویژن حقوق بیچ کر رقم حاصل کرنے کا آپشن بچا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہاکی کی چمپئین کسی ہجوم کو راغب نہیں کرتے جو کہ کم رقم کے ضیاع کی ایک وجہ ہے تاہم وزارت نے اس بات پر زور دیا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی انتظامیہ مناسب مارکیٹنگ منصوبوں کے ذریعے اپنی سپانسر شپ کو بڑھائے ۔

متعلقہ عنوان :