پاکستان بحریہ نے کراچی میں بلند و بالا ٹاور کی تعمیر کیلئے نیسپاک کا انتخاب کر لیا

بدھ 12 فروری 2014 17:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2014ء) پاکستان بحریہ نے کراچی میں ایم ٹی خان روڈ پر ایک بلند و بالا ٹاور کے ڈیزائن اور تعمیرات کی سرپرستی کی خدمات فراہم کرنے کے لیے نیسپاک کا انتخاب کر لیا ۔اس کی افتتاحی تقریب حال ہی میں پروجیکٹ سائٹ پر منعقد کی گئی۔

(جاری ہے)

چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد آصف سندیلہ این آئی (ایم) نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے تختی کی نقاب کشائی کی اور اس پروجیکٹ سائٹ پر اپنے دست مبارک سے ڈرلنگ شروع کرنے کیلئے بٹن دبایا۔ منصوبے کا کل رقبہ ایک ایکڑ پر مشتمل ہے۔ پروجیکٹ سائٹ پر کام 8فروری 2013ء سے شروع کر دیا گیاتھا۔ یہ پروجیکٹ دسمبر 2015ء تک مکمل ہو جائے گا۔