پشاور ، شمع سینما میں بم حملہ ، نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

بدھ 12 فروری 2014 17:11

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2014ء) صوبائی دارالحکومت پشاور کے شمع سینما میں ہونے والے دستی بم حملوں کا مقدمہ نا معلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پشاور میں جی ٹی روڈ کے قریب واقع ہونے والے دستی بم حملوں کا مقدمہ تھانہ فقیر آباد میں طالبان کی جانب سے اظہار لا تعلقی کے بعد نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا دوسری جانب شمع سینما پر حملے کی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا کہ حملہ آور سینما ہال میں ہی موجود تھے جو ہال کی آخری نشستوں پر بیٹھے تھے، پہلا حملہ ہال کے اندر کیا گیا اور دوسرا حملہ سینما ہال کے گیٹ پر کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شمع سینما میں ہونے والے دستی بم حملوں میں 10 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 3 افراد دوران علاج اسپتال میں انتقال کر گئے تھے جبکہ حملہے میں 25 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔