ایم کیو ایم نے کارکن سلیمان کی ماورائے عدالت ہلاکت کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی

بدھ 12 فروری 2014 17:11

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ نے اپنے کارکن سلیمان کی ماورائے عدالت ہلاکت کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔۔

(جاری ہے)

متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی آصف حسنین نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ، جس میں موقف اختیار کیاگیا کہ سلیمان کے ماورائے عدالت قتل میں حکومت سندھ، کراچی پولیس چیف، ایس ایس پی ایسٹ اور ایس پی کورنگی ملوث ہیں ،سلیمان کی ہلاکت کی تحقیقات کرکے لواحقین کو معاوضہ ادا کیا جائے۔

درخواست دائر کرنے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے آصف حسنین کا کہنا تھا کہ شہر میں جنگل کا قانون ہے اور ہمارے کارکنوں کو ماورائے قتل کیا جارہا ہے اس سے قبل فہد عزیز پر تشدد کے خلاف بھی ایم کیو ایم نے درخواست دائر کی تھی جس پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کیے ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :