ایفی ڈرین کیس ، علی موسیٰ گیلانی ، مخدوم شہاب الدین سمیت نو ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

بدھ 12 فروری 2014 17:08

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2014ء) ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں علی موسیٰ گیلانی اور مخدوم شہاب الدین سمیت نو ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی، عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو عدالت طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو راولپنڈی میں ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج اختر بیدار نے کی،مخدوم شہاب الدین ،علی موسی گیلانی ،شیخ انصار،انصر فاروق چودھری ،ڈاکٹر حفیظ سمیت آٹھ ملزم عدالت میں حاضر ہوئے۔

مخدوم شہاب الدین کے وکیل کی جانب سے عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق درخواست خارج کردی۔عدالت نے کہا کہ عدالت کو اس کیس کی سماعت کا مکمل اختیار حاصل ہے،عدالتی حکم مین کہا گیا ہے کہ آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کی حاضری کو یقینی بنایا جائے،کیس کی آئندہ سماعت سترہ فروری کو ہوگی۔

متعلقہ عنوان :