بھارت سے 11 ہزار میٹرک ٹن کوکن کوک پورٹ کراچی پہنچ گیا

بدھ 12 فروری 2014 16:59

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2014ء) بھارت سے گیارہ ہزار میٹرک ٹن کوکن کوک پورٹ کراچی پہنچ گیا ہے جس کے بعد سٹیل مل کی پیداواری صلاحیت دس سے پندرہ فیصد پہنچنے کا امکان ہے،اسٹیل مل ذرائع کے مطابق بھارت سے گیارہ ہزار میٹرک ٹن کوکن کوک پورٹ کراچی پہنچ گیا کوکن کوک کی آف لوڈنگ کا کام شروع کردیا گیا ہے،گزشتہ ہفتے بھارت سے چارہزار میٹرک ٹن کوکن کوک پہلے ہی پہنچ چکا ہے سٹیل مل کے پاس کوکن کوک کے ذخائر پندرہ ہزار میٹرک ٹن سے تجاوز کرگئے جبکہ گزشتہ ہفتے 23ہزار میٹرک ٹن خام لوہے کا جہاز بھی پہنچا تھا،جس کے بعد اسٹیل مل کے پاس خام لوہے کے زخائر 30 ہزار میٹرک ٹن ہیں،اسٹیل مل کی پیداواری صلاحیت دس سے پندرہ فیصد پہنچنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :