سندھ حکومت کا کراچی میں دباؤ میں آئے بغیر ٹارگٹڈ آپریشن مزید تیز کرنے کا فیصلہ
بدھ 12 فروری 2014 16:30
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2014ء) سندھ حکومت نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری ٹارگٹڈ آپریشن کو کسی بھی قسم کے دباؤ میں آئے بغیر مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی سربراہی میں سندھ بالخصوص کراچی میں امن و امان کی صورت حال کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں غور کیا گیا جس میں صوبائی وزیر اطلاعات، ڈی جی رینجرز سندھ ، آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران رینجرز اور پولیس حکام نے شہر میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ حالیہ کارروائیوں کے دوران شہر میں امن و امان کی صورت حال میں بہتری آئی ہے۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرز اور پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کسی بھی قسم کے دباؤ میں آئے بغیر جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا، اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہورہا ہے اور اسے منطقی انجام تک پہنچائےبغیر بند نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے پولیس اور رینجرز حکام کو ہدایت کی کہ ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران اس بات کا خیال رکھاجائے کہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.