کراچی، چمن کے تاجروں کے قتل میں ملوث پولیس اہلکاروں کو سزائے موت کا حکم

بدھ 12 فروری 2014 15:37

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2014ء) کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چمن کے تاجروں کے قتل میں ملوث پانچ پولیس اہلکاروں کو 4 ، 4 بار سزائے موت کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

31 دسمبر 2008 کو کراچی کے علاقے خالد بن ولید روڈ پر جعلی پولیس مقابلے میں 4 تاجروں کو پولیس اہلکاروں ایس ایچ او اینٹی کار لفٹنگ سیل ملک ارشاد، ہیڈ کانسٹیبل ظہور خان، ظہور مرزا، نور محمد اور ظفر احمد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔جاں بحق ہونے والوں میں شاہد فرحان، طاہر، زین اور عبیداللہ شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :