ہسپتال کی تعمیر کیلئے شاہد خان آفریدی کو امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے دل کھول کر عطیات دئیے ،ڈیڑھ لاکھ ڈالرز اکٹھے کرلئے

بدھ 12 فروری 2014 13:55

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2014ء) والد سے منسوب ہسپتال کی تعمیر کیلئے کوشاں ممتاز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کو امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے دل کھول کر عطیات دئیے ،فنڈریزنگ کی تقریبات میں ڈیڑھ لاکھ ڈالرز عطیات جمع ہوگئے، پاکستانی تاجیر ڈاکٹر کاشف انصاری کے مطابق امریکہ کے دورے پر آئے ہوئے آل راؤنڈرکی زبردست پذیرائی کا سلسلہ جاری ہے، ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں ہسپتال کیلئے فنڈ ریزنگ کی 2 تقریبات میں پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی-