انڈین پریمیر لیگ کی نیلامی ، یوراج سنگھ کو رائل چیلنجرز بنگلور نے 14 کروڑ روپے میں خرید لیا

بدھ 12 فروری 2014 13:55

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2014ء)انڈین پریمیر لیگ کی نیلامی میں بھارت کے مشہور کھلاڑی یوراج سنگھ کو رائل چیلنجرز بنگلور نے 14 کروڑ روپے میں خرید لیا ہے ،دہلی کے دھماکہ خیز بلے باز وریندر سہواگ کو امید کے مطابق قیمت نہیں ملی ، سہواگ کو کنگز الیون پنجاب نے تین کروڑ 20 لاکھ روپے میں خریدا۔تفصیلات کیمطابق پہلی بار آئی پی ایل میں کھلاڑیوں کی بولی بھارتی روپے میں ہوئی۔

اس نیلامی میں مجموعی طور پر 514 کھلاڑی ہیں جن میں پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں انگلینڈ کے بلے باز کیون پیٹرسن کو دہلی ڈیرڈیولز نے نو کروڑ میں خریدا ہے ، اسی ٹیم نے تمل ناڈو کے بلے باز مرلی وجے کو پانچ کروڑ میں خریدلیا ، بھارتی بلے باز یوراج سنگھ کو رائل چیلنجرز بنگلور نے 14 کروڑ روپے ،کیون پیٹرسن کو دہلی ڈیئرڈیولز نے 9 کروڑ روپے ،مچل جانسن کو پنجاب نے ساڑھے چھ کروڑ روپے ،ژی کیلس کو کولکتہ نائٹ رائڈرز نے ساڑھے پانچ کروڑ روپے ،ڈیوڈ وارنر کو سنراجرز حیدرآباد نے ساڑھے پانچ کروڑ روپے ،مرلی وجے کو دہلی ڈیئرڈیولز نے پانچ کروڑ روپے ،جارج بیلی کو پنجاب نے سوا تین کروڑ روپے اور وریندر سہواگ کو پنجاب نے تین کروڑ بیس لاکھ روپے خرید لیا واضح رہے کہ حالیہ تنازع تو چنئی سپر کنگز کے افسر کے طور پر بی سی سی آئی کے صدر این شری نواسن کے داماد گروناتھ کے میچوں کے دوران سٹے بازی اور ٹیم کی اطلاعات لیک کرنے کے حوالے سے ہے۔

(جاری ہے)

آئی پی ایل میں کھلاڑی بھی کم متنازع نہیں رہے راجستھان رائلز کے ایس شری سنت، امت سنگھ اور سدھارتھ ترویدی کو سپاٹ فکسنگ کے الزامات میں جیل جانا پڑا۔