پاکستان میں بسنے والے لوگ اپنی ثقافت سے بیحد پیار کرتے ہیں‘ عذرا آفتاب

بدھ 12 فروری 2014 13:51

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2014ء) سینئر اداکار ہ عذرا آفتاب نے کہا ہے کہ پاکستان میں بسنے والے لوگ اپنی ثقافت سے بیحد پیار کرتے ہیں ،اگر ہم نے دوسرے ممالک کی یلغار کو روکنا ہے تو اپنی ثقافت پر کاربند رہنا ہوگا ۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی ایک قوم ہیں انکے جذبے اور حب الوطنی کی پوری دنیا میں مثالی دی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک جن مشکلات کا شکار ہے ان سے نمٹنے کے لئے مزید متحد ہو کر آ گے بڑھنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو قومیں اپنی ثقافت کو بھلا دیتی ہیں دنیا میں ان کا نام و نشان مٹ جاتا ہے ہمیں اس کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی ثقافت پر ہر صورت کاربند رہنا ہوگا۔ اگر ہم اس میں کامیاب رہیں گے تو کوئی بھی ملک ہمیں شکست نہیں دے سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی ضروری ہے کہ ہم اپنی ثقافت کو بھلائے بغیر جدت بھی اپنائیں تاکہ دنیا کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چل سکیں۔

متعلقہ عنوان :