انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تازہ ترین ٹی ٹونٹی رینکنگ جاری کر دی ،سری لنکن ٹیم پہلے نمبر پر براجمان ، پاکستان چوتھے نمبر پر آگیا

بدھ 12 فروری 2014 13:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2014ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے تازہ ترین ٹی ٹونٹی رینکنگ جاری کر دی۔ سری لنکن ٹیم بدستور پہلے نمبر پر براجمان، پاکستانی ٹیم چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ بلے بازوں میں برینڈن میک کولم، باؤلرز میں سنیل نارائن اور آل راؤنڈرز میں محمد حفیظ پہلے نمبر پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں۔ منگل کو آئی سی سی کی طرف سے شائع کردہ تازہ ترین عالمی رینکنگ میں سری لنکا کی ٹیم بدستور پہلی پوزیشن پر برقرار ہے، بھارت دوسرے، جنوبی افریقہ تیسرے، پاکستان چوتھے، ویسٹ انڈیز پانچویں، آسٹریلیا چھٹے، نیوزی لینڈ ساتویں، انگلینڈ آٹھویں، آئرلینڈ نویں اور بھارت کی ٹیم دسویں نمبر پر ہے۔

بلے بازوں میں نیوزی لینڈ کے برینڈن میک کولم پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

ٹاپ ٹونٹی بلے بازوں میں پاکستان کے دو کھلاڑی موجود ہیں۔ محمد حفیظ کا 18 واں اور عمر اکمل کا 20 واں نمبر ہے۔ انگلینڈ کے ایلکس ہیلز دوسرے، ایرون فنچ تیسرے، ویرات کوہلی چوتھے، سریش رائنا پانچویں، یووراج سنگھ چھٹے، مارٹن گپٹل ساتویں، تلکارتنے دلشان آٹھویں، مہیلا جے وردھنے نویں اور شین واٹسن دسویں نمبر پر ہیں۔ باؤلرز میں سنیل نارائن پہلے اور سعید اجمل دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔ آل راؤنڈر میں پاکستان کے محمد حفیظ بدستور پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ شین واٹسن دوسرے، یووراج سنگھ تیسرے اور شکیب الحسن چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :