پاکستان کی چھ رکنی ٹین پن باؤلنگ ٹیم23 ویں ایشین ٹین پن باؤلنگ چمپئین شپ میں شرکت کرے گی

بدھ 12 فروری 2014 13:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2014ء) پاکستان کی چھ رکنی ٹین پن باؤلنگ ٹیم23 ویں ایشین ٹین پن باؤلنگ چمپئین شپ میں شرکت کرے گی۔ چیمپئن شپ 19 سے 30 مئی تک تھائی لینڈ میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان باؤلنگ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری اعجاز رحمان نے میڈیا کوبتایا کہ ہمارے قومی کھلاڑی چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے اور وہ دن دور نہیں جبکہ باؤلنگ کے کھیل میں بھی پاکستان کا نام دنیا میں بلند ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کی دن رات محنت رنگ لائی گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر اگر باؤلنگ کلب بن جائے تو اس سے ملک کا بڑا فائدہ ہوگا کیونکہ باؤلنگ کا کھیل انڈ ور گیم ہے اور دنیا کے120 ممالک میں یہ کھیل کھیلا جاتا ہے۔ اگر حکومت اس کھیل کی سر پرستی کرے تو 40سے 50ممالک کوپاکستان میں کھیلنے کیلئے بلا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں میں بے شمار ٹیلنٹ موجود ہے مگر بد قسمتی سے یہاں پر انٹرنیشنل سٹینڈ ڈکے باؤلنگ کلب نہیں ہیں ۔ اعجاز رحمن نے وزیر اعظم محمدنواز شریف سے اپیل کی ہے کہ باؤلنگ کے کھیل کیلئے پلاٹ الاٹ کئے جا ئیں اور فیڈریشن اپنی مدد آپ تحت باؤلنگ کلب بنا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :