ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو گرام اضافہ
بدھ 12 فروری 2014 12:38
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2014ء) ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے مائع گیس کی قیمت میں 5 روپے فی کلو گرام اضافہ کردیا ہے جس کے نتیجے میں گھریلو سلنڈر 60 روپے اور کمرشل سلنڈر 240 روپے مہنگا ہو گیا۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق رحیم یار خان میں گیس پائپ لائنوں کی تباہی کے بعد ایل پی جی کی طلب میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سے مارکیٹنگ کمپنیوں نے مائع گیس کی قیمت میں 5 روپے فی کلو گرام اضافہ کردیا ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر 60 روپے اور کمرشل سلنڈر 240 روپے مہنگا ہو گیاہے، قیمتوں میں اضافے سے ایل پی جی قیمت 125 روپے سے 140 روپے فی کلو تک ہوگئی ہے۔
دوسری جانب ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے قیمتوں میں اضافے کو بلا جواز قرار دیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ ملک میں ایل پی جی وافر مقدار میں ہے اور مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے حالیہ اضافہ اوگرا نوٹیفیکیشن کے بغیر کیا گیا ہے، اس لئے اوگرا اور متعلقہ وزارت کو اس کا نوٹس لینا چاہئیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.