اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا

بدھ 12 فروری 2014 12:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2014ء) آج اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم ملک کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری متوقع ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور، اسلام آباد، ملتان، بہاولپور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم مالاکنڈ ، ہزارہ، کشمیر، گلگت بلتستان سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری متوقع ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے کچھ علاقوں میں صبح اور رات کے وقت دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :