وزیر اعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بدھ 12 فروری 2014 12:05

وزیر اعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس احمد علی شیخ کی عدالت میں وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

عدالتی معاونین اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کا موقف ہے کہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے جبکہ درخواست گذار محمود اختر کا موقف ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کو عدالت میں طلب کیا جائے جسے یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف کو طلب کیا گیا تھا۔

درخواست گزار نے کراچی کے ججوں کے بارے میں وزیر اعظم نواز شریف کے ریمارکس کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے۔