غداری کیس میں فریق بننے کیلئے ایکس سروس مین لیگل فورم نے بھی خصوصی عدالت میں درخواست دائر کر دی

منگل 11 فروری 2014 23:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 فروری ۔2014ء) سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف جاری غداری کیس میں فریق بننے کے لئے ایکس سروس مین لیگل فورم نے بھی خصوصی عدالت میں درخواست دائر کر دی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ایکس لیگل مین فورم کی طرف سے کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم نے خصوصی عدالت کے رجسٹرار عبدالغنی سومرو کو درخواست جمع کرائی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ 1977کا ترمیمی ایکٹ کالعدم قرار دیا جاچکا ہے۔

پرویز مشرف کے وکلاء کالعدم قرار دیئے گئے قانون کا حوالہ دے کر مقدمہ آرمی کورٹ میں منتقل کرنا چاہتے ہیں۔درخواست میں کہا گیا کہ مقدمہ منتقل کرنے سے متعلق جو دلائل یہاں دیئے جا رہے ہیں، لاہور ہائیکورٹ ان کو مسترد کر چکی ہے، درخواست گزار کے مطابق وہ سنگین غداری کیس میں مقدمہ آرمی کورٹ کو منتقل کرنے سے متعلق عدالت کی معاونت کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :