پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ کو 147 ملین ڈالر کی 27ویں قسط کی ادائیگی کر دی،پاکستان کو ایم ایف کو ستمبر 2015ء تک 1221 ملین ایس ڈی آر کے مساوی رقم ادا کرنی ہو گی ،ترجمان

منگل 11 فروری 2014 22:58

پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ کو 147 ملین ڈالر کی 27ویں قسط کی ادائیگی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 فروری ۔2014ء) پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو 147 ملین ڈالر کی 27ویں قسط کی ادائیگی کر دی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے یہ قسط آئی ایم ایف کے پروگرام سٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) کے تحت حاصل کئے گئے قرضہ کی واپسی کے سلسلہ میں ادا کی ہے۔

(جاری ہے)

27ویں قسط کی ادائیگی کے نتیجہ میں جولائی 2011ء کے بعد سے آئی ایم ایف کو 6544 ملین ڈالر کی رقم واپس کی جا چکی ہے جس میں سے 5660 ملین ڈالر کی رقم ایس بی اے سہولت کے تحت ہے۔ ترجمان کے مطابق پاکستان کو ایس بی اے کی سہولت کے تحت آئی ایم ایف کو ستمبر 2015ء تک تقریباً 1221 ملین ایس ڈی آر کے مساوی رقم ادا کرنی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :