سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے سیکیورٹی اخراجات برادشت نہیں کر سکتے ،وزارت قانون ،سابق چیف جسٹس کو بلٹ پروف گاڑی دی گئی تو یہ دیگر ریٹائرڈ ججز سے امتیازی سلوک ہوگا ،عدالت میں بیان

منگل 11 فروری 2014 21:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 فروری ۔2014ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کو بتایا گیا ہے کہ وزارت قانون اور کابینہ ڈویژن سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے سیکیورٹی اخراجات برادشت نہیں کر سکتے، سابق چیف جسٹس کو بلٹ پروف گاڑی دی گئی تو یہ دیگر ریٹائرڈ ججز سے امتیازی سلوک ہوگا۔سابق چیف جسٹس کو سیکیورٹی اور بلٹ پروف گاڑی دینے کے فیصلے کیخلاف درخواست کی سماعت جسٹس نورالحق قریشی اور جسٹس ریاض نے کی۔

درخواست کابینہ ڈویژن اور وزارت قانون کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی اٹارنی جنرل فضل الرحمان نیازی نے کہا کہ افتخار محمد چودھری کا وزارت قانون اور کابینہ ڈویڑن سے تعلق نہیں تھا اس لئے دونوں اخراجات بھی برداشت نہیں کرینگے۔جسٹس ریاض احمد نے کہا کہ ایک ڈپٹی اٹارنی جنرل کہتا ہے کہ افتخار چوہدری کی جان کو خطرہ ہے سیکیورٹی دی جائے تاہم آپ مخالفت کر رہے ہیں، آپ بتائیں کہ حکومت کتنے حصوں میں بٹی ہوئی ہے۔ ڈپٹی اٹارنی فضل الرحمن نیازی نے کہا کہ انہیں شیخ یعقوب کے عدالت میں دئیے گئے بیان کا علم نہیں، کیس کی تیاری کیلئے وقت دیا جائے جس پر سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :