سابق چیئرمین ذکاء اشرف نے مالی بے ضابطگیوں کے ساتھ اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ،وائٹ پیپر تیار کرلیا گیا ،پر لیگ کے نام پر 4 کروڑ روپے ضائع کئے، 70 لاکھ کی پرآسائش گاڑیاں خریدیں ،مینجمنٹ کمیٹی

منگل 11 فروری 2014 21:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 فروری ۔2014ء) ایڈہاک مینجمنٹ کمیٹی کے مطابق سابق چیئرمین ذکاء اشرف نے مالی بے ضابطگیوں کے ساتھ اختیارات کا ناجائز استعمال بھی کیا، وائٹ پیپر میں 13 الزامات اور 10 بڑی ناکامیوں کا ذکر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپور ٹ کے مطابق مینجمنٹ کمیٹی نے ذکاء اشرف کے خلاف وائٹ پیپر تیار کرلیا، ساڑھے 3 کروڑ کا ہوٹل اور گراوٴنڈ بغیر کسی ٹینڈر کے بنوانا چاہتے تھے، سپر لیگ کے نام پر 4 کروڑ روپے ضائع کئے، 70 لاکھ کی پرآسائش گاڑیاں خریدیں، 23 لاکھ روپے کے چیمپئنز ٹرافی 2013ء کے ٹکٹس فیملی میں تقسیم کئے۔

پی سی بی وائٹ پیپر کے مطابق کمیٹی نے الزامات کے ساتھ ساتھ ناکامیاں بھی گنوادیں، 10 بڑی ناکامیوں میں شامل بنگلہ دیش کی ٹیم کو پاکستان نہ لاسکے،بگ تھری میں بھی پالیسی ناکام ثابت ہوئی، ڈومیسٹک کرکٹ سے کرپشن اور اقرباء پروی ختم نہ ہوسکی، بڑے اسپانسر بھی حاصل نہ کرسکے۔ذکاء اشرف پر یہ بھی الزامات ہیں کہ انہوں نے سابقہ پنجاب اور وفاقی حکومتوں میں غلط فہمیاں پیدا کیں اور بورڈ کو سیاسی انداز میں چلایا۔