ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے 15 رکنی تجربہ کار اسکواڈ کا اعلان کردیا،بنگلادیش میں شروع ہونے والے عالمی ٹی ٹوئنٹی کے لئے آسٹریلیا کی جانب سے جارج بیلی ٹیم کی قیادت کریں گے

منگل 11 فروری 2014 21:47

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 فروری ۔2014ء) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے 15 رکنی تجربہ کار اسکواڈ کا اعلان کردیاہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 16 مارچ سے بنگلادیش میں شروع ہونے والے عالمی ٹی ٹوئنٹی کے لئے آسٹریلیا کی جانب سے جارج بیلی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ ٹیم میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں ڈینیل کرسچین، کیمرون وائٹ، شین واٹسن، ڈیوڈ وارنر، مچل اسٹارک، مچل جانسن، جیمس مورہیڈ، گلین میکسویل، بریڈ ہوگ، بریڈ ہیڈن، ایرن فنچ، جیمس فوکنر اور نیتھین کلٹرنیل شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سب سے زیادہ عمر کے کھلاڑی بریڈ ہوگ کو آسٹریلین کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جن کی عمر 43 برس ہے جبکہ اس سے قبل کینیا کی جانب سے اسٹیو ٹکولو کو 42 برس کی عمر میں ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کا اعزاز حاصل تھا۔

متعلقہ عنوان :