سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمشن آف پاکستان نے جنوری 2014میں 397نئی کمپنیاں رجسٹر کیں

منگل 11 فروری 2014 19:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 فروری ۔2014ء) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمشن آف پاکستان نے جنوری2014میں 397نئی کمپنیاں رجسٹر کیں۔ملک میں نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کے رجحان میں کئی ماہ سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جو ایس ای سی پی کی سرمایہ کار دوست پالیسی کامظہر ہے۔ جنوری میں سب سے زیادہ سیاحت کے شعبے میں 40کمپنیا ں رجسٹر ہوئیں ۔سروسزاور ٹریڈنگ کے شعبے میں39،آئی ٹی میں28،تعمیر کے شعبے میں26، ابلاغ عامہ میں 24 ، زرعی شعبے میں 19 ، اورکھانے پینے و مشروبات کی 16کمپنیوں نے رجسٹریشن حاصل کی۔

جنوری میں سب سے زیادہ رجسٹریشن لاہو ر اور اسلام آباد میں ہوئی جہاں اس مہینے میں 124 کمپنیوں نے رجسٹریشن حاصل کی ۔ کمپنی رجسٹریشن آفس کراچی میں 82 ، پشاور میں27 ، ملتان میں 22 ، فیصل آباد میں 12 ، اورکوئٹہ میں 6کمپنیوں نے رجسٹریشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

ایس ای سی پی معیشت کو دستاویزی شکل دینے کے ایک منظم اور جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے جس کے تحت سرمایہ کاروں کو ٹیکس میں چھوٹ ، کمپنیوں کے لیے آن لائن رجسٹریشن ،ملک بھر میں آگاہی مہم اور فاسٹ ٹریک پر کمپنی رجسٹر کرانے جیسی سہولتیں شامل ہے۔

ان اقدامات کی روشنی میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہواہے اور وہ دستاویزی معیشت کے سنگ میل کو عبور کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ رجٹریشن حاصل کر رہے ہیں۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے معیشت کی بہتری کے لیے ایس ای سی پی کی کوششوں پر مہرتصدیق ثبت کرتے ہوئے 14کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی ۔غیر ملکی سرمایہ کاروں میں آسٹریلیا، چین، جاپان، جنوبی کوریا، ملائشیا، ترکی، برطانیہ، اورامریکہ کے سرمایہ کار شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :