بھارتی کپتان دھونی اور سریش رائنا سپاٹ فکسنگ میں ملوث

منگل 11 فروری 2014 18:58

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری۔2014ء)بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور بلے باز سریش رائنا سپاٹ فکسنگ میں ملوث، بُکی نے بھانڈا پھوڑ دیا, بیان تحقیقاتی رپورٹ میں شامل کر لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے کھلاڑی سریش رائنا سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بُکی کے تہلکہ انگیز انکشافات کے بعد دونوں کھلاڑیوں کا نام سپاٹ فکسنگ کی تحقیقاتی مدگال رپورٹ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جسٹس مدگال کی سپاٹ فکسنگ کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ میں 6 بھارتی کھلاڑیوں کے نام شامل ہیں۔ دوسری جانب للت مودی نے بھی الزام عائد کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کرکٹ کے جوئے میں ملوث ہیں۔