کومتی کمیٹی کا طالبان کی جانب سے پیش کردہ تجاویز پراطمینان کا اظہار

منگل 11 فروری 2014 17:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11فروری 2014ء) حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے لئے دونوں کمیٹیوں کے اجلاس کے دوران حکومتی کمیٹی نے طالبان کی جانب سے پیش کی جانے والی تجاویز پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔حکومت اور طالبان کی کمیٹیوں کے دوسرے مشترکہ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے حکومتی کمیٹی کے رکن عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم نے طے کیا ہے کہ مذاکرات کے دوران تجاویز اور مطالبات کے جو نکات سامنے آئیں گے اس پر اگلی نشت پر غور کریں گے، آج کی نشت کی حوالے سے صرف انتا کہا جاسکتا ہے ہماری کمیٹی نے طالبان کی جانب سے سامنے آنے والی تفصیلات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور ہم توقع کررہے ہیں اگر اسی احتیاط اور عزم کے ساتھ ہم آگے بڑھتے رہے تو شائد آنے والے دنوں میں ہم زیادہ ٹھوس اور مصبت اقدامات کرسکیں گے جس سے قوم کو زیادہ اچھے اشارے ملیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر طالبان کمیٹی کے رکن مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ طالبان سے ملنے والی تفصیلات سرکاری کمیٹی کے سامنے رکھ دی ہیں جس پر حکومتی کمیٹی نے اطمینان کا اظہار کیا ہے اب اس پر تفصیل سے بات چیت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے لئے طالبان نے بھی بڑی حکمت و تدبر کا مظاہرہ کیا ہے اور ایسے کوئی مسائل کھڑے نہیں کئے جس سے مذاکرات کا عمل سبوتاژ ہوسکے البتہ پرامن فضا بنانے کےلئے دونوں جانب سے فائر بندی کی تجویز ہےتاہم آگے چل کر اس پر بھی بات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے کرنے والے ہماری امیدوں پرپانی پھیرنے کی کوشش کررہے ہیں۔،طالبان نے ان دھماکوں سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے اور دھماکے وہ لوگ کر رہے ہیں جو ہمارے خیر خواہ نہیں۔

متعلقہ عنوان :