پی سی بی کے معاملات چلانے کیلئے 11رکنی کمیٹی کی سربراہی کیلئے نجم سیٹھی کی نامزدگی عام انتخابات میں ”35پنکچرز“ لگانے کا صلہ ہے،ڈاکٹر شیریں مزاری

منگل 11 فروری 2014 16:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11فروری 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی برطرفی پر ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے گورننگ باڈی کی تحلیل کے حکومتی فیصلے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات چلانے کیلئے 11رکنی کمیٹی کی سربراہی کیلئے نجم سیٹھی کی نامزدگی عام انتخابات میں ”35پنکچرز“ یعنی 35حلقوں میں دھاندلی اور نتائج کی تبدیلی کا صلہ ہے، کیونکہ نجم سیٹھی کرکٹ کے معاملات چلانے کا کوئی تجربہ نہیں رکھتے۔

وفاقی حکومت کی کھیلوں میں مداخلت کو آمرانہ ذہنیت کی عکاس قرار دیتے ہوئے تحریک انصاف کی رہنما نے متنبہ کیا اس نوعیت کی مداخلت ملک میں کھیلوں کے مستقبل پر تباہ کن اثرات مرتب کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :