اسلام آباد ہائی کورٹ نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کیلئے بنائی گئی کمیٹی کے کیخلاف دائر درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا

منگل 11 فروری 2014 16:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11فروری 2014ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کیلئے بنائی گئی کمیٹی کے کیخلاف دائر درخواست پرابتدائی دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس نورالحق قریشی نے طالبان سے مذاکراتی کمیٹی کے خلاف شاہد اورکزئی کی درخواست کی سماعت کی عدالت نے تمام اعتراضات ختم کر کے درخواست کو سماعت کے لئے منظور کرلیا۔

درخواست گزار نے کہاکہ اگر کمیٹی بطور وزیراعظم بنانی تھی تو قومی اسمبلی میں اعلان کیوں کیا گیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ قومی اسمبلی کی کمیٹی ہے اور آپ نے درخواست میں عرفان صدیقی کا نام کیوں نہیں ڈالا، جس پر شاہد اورکزئی نے کہاکہ عرفان صدیقی وزیراعظم کے مشیر ہیں عدالت نے درخواست گزار کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔