کوئٹہ ، پولیس اور سکیورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن ، متعدد مشتبہ افراد گرفتار

منگل 11 فروری 2014 16:27

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11فروری 2014ء) کوئٹہ میں سریاب روڈ کے علاقے میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کرکے متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پولیس، انسداد دہشت گردی فورس اور ایف سی کی بھاری نفری نے سریاب روڈ کے علاقوں کلی جیو، کلی قمبرانی ،سکندرآباد اور سریاب ملز کے علاقوں میں شرچ آپریشن کرتے ہوئے درجنوں مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔ ذرائع کے مطابق آپریشن چوری، ڈکیتی، دہشت گردی سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار مشتبہ افراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا