پشاور، شمع سنیما میں 3 دھماکے، 16 افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی، ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ
منگل 11 فروری 2014 16:16
پشاور(رحمت اللہ شباب۔ اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11فروری 2014ء) شمع سینما کے ہال میں یکے بعد دیگرے 3 دھماکوں کے نتیجے میں 16افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق پشاور میں جی ٹی روڈ کے قریب واقع شمع سینما میں یکے بعد دیگرے 3 زور دار دھماکوں کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور20 سے زائد زخمی ہو گئے۔
(جاری ہے)
دھماکا اس وقت ہوا جب شمع سینما میں شو چل رہا تھا اور اس وقت 60 سے 70 افراد سینما ہال کے اندر موجود تھے، امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ اسپتال منقتل کردیا ہے جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جب کہ اسپتال میں بھی ایمرجنسی نافذ کرکے تمام پیرامیڈیکل اسٹاف کو بھی طلب کرلیاگیا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم کو جائے وقوعہ پر طلب کر لیا گیا ہے اور پولیس نے مزید بم کی اطلاع پر میڈیا کے نمائندوں سمیت تمام افراد کو کو اندر جانے سے روک دیا ہے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھی پشاور میں پکچر ہاؤس سینما میں ہونے والے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے تھے۔مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.