انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے بھارت کی رکنیت بحال کر دی

منگل 11 فروری 2014 15:27

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11فروری 2014ء) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے بھارت کی رکنیت بحال کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن کی رکنیت2012 میں اس وقت معطل کی گئی تھی جب آئی او اے میں ایسے افراد کو منتخب کیا گیا تھا جن پر بدعنوانی کے الزامات تھے۔،سوچی میں جاری ونٹر اولمپکس میں بھارتی کھلاڑی آئی ای سی کے پرچم تلے شریک ہیں لیکن اس پابندی کے خاتمے کے بعد وہ بھارتی پرچم تلے کھیلوں میں حصہ لے سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :