طالبان کیساتھ آئین سے ہٹ کر کوئی بات نہیں کی جائیگی، خواجہ آصف

منگل 11 فروری 2014 15:18

طالبان کیساتھ آئین سے ہٹ کر کوئی بات نہیں کی جائیگی، خواجہ آصف

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11فروری 2014ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ طالبان کیساتھ آئین سے ہٹ کر کوئی بات نہیں کی جائیگی حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکراتی عمل کا آغاز ہو چکا ہے، دعا گو ہیں کہ مذاکرات کامیاب ہوں لیکن مذاکرات کی کامیابی کے لئے ضروری ہے دونوں جانب سے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جائے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں کسی بھی قسم کا عدم استحکام پاکستان کو متاثر کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغانستان سے نیٹو افواج کے انخلا کے بعد بھی امن کی ضمانت نہیں دی سکتی، افعانستان میں کسی بھی قسم کا عدم استحکام پاکستان پر گہرے منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے آج بھی پرعزم ہے۔

متعلقہ عنوان :