پی سی بی بورڈ کو تحلیل کرنے ، نجم سیٹھی کی تقرری کو چیلنج کر دیا گیا
منگل 11 فروری 2014 15:18
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11فروری 2014ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی سی بی بورڈ کو تحلیل کرنے کے حکومتی فیصلے اورنجم سیٹھی کی تقرری کو چیلنج کر دیا گیا ہے۔ ملتان کرکٹ بورڈ کے احمد نواز کی جانب سے عبدالرزاق رجب ایڈووکیٹ نے پی سی بی بورڈ کو تحلیل کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف درخواست دائر کر دی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی سی بی بورڈ کو غیر قانونی طریقے سے تحلیل اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی۔ درخواست گزار کا کہنا ہے جمہوری حکومت نےغیرجمہوری طریقہ اختیار کیا ، پی سی بی میں جمہوریت ختم کر کے مارشل لاء کا نفاذ کر دیا گیا۔درخواست میں وفاق ، وزیراعظم اور سات رکنی عبوری کمیٹی کو فریق بنایا گیا ہے۔ عبداللہ باہر کی جانب سے ایڈووکیٹ طارق اسد نے نجم سیٹھی کی تقرری کے خلاف ایک متفرق درخواست بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دی گئی ہے ۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.