قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے تو حادثات سے بچاوٴ ممکن ہے ، محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ

منگل 11 فروری 2014 14:22

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11فروری 2014ء) سکول وینز سے متعلق سندھ کے محکمہ ٹرانسپورٹ کے اقدامات کو والدین نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے تو حادثات سے بچاوٴ ممکن ہے۔

(جاری ہے)

نواب شاہ وین حادثے میں کمسن بچوں کی ہلاکت کے بعد سندھ کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے اسکول وینز سے متعلق سفارشات اور تجاویز تیار کیں ہیں جس پر اسکول وینز میں سفر کرنے والوں بچوں کے والدین نے حکومت کا یہ قدم خوش آئند قرار دیا سکول وین مالکان اور اس کاروبار سے وابستہ افراد نے بتایا کہ قانون کی پابندی صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب سی این جی کی بلاتعطل فراہمی کا مسئلہ حل ہو جائے کیونکہ پیٹرول پر گاڑی چلانا گھاٹے کا سودا ہے۔

قوانین ہر دور میں موجود رہے ہیں تاہم ان پر عمل درآمد نہیں ہوتا ،حادثات سے بچنے کیلئے قوانین پر عمل درآمد کیلئے سخت سزائیں دی جائیں تو قانون شکن عناصر کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :