ذکا ء اشرف بین الاقوامی سطح پر ملک کی جگ ہنسائی کا سبب بنے ،ان کیخلاف وائٹ پیپر بھی جاری کیا جائیگا ،شکیل شیخ

منگل 11 فروری 2014 13:15

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11فروری 2014ء) پی سی بی عبوری کمیٹی میں شامل شکیل شیخ نے کہا ہے کہ ذکا ء اشرف بین الاقوامی سطح پر ملک کی جگ ہنسائی کا سبب بنے ،ان کیخلاف وائٹ پیپر بھی جاری کیا جائیگا۔پی سی بی کی عبوری کمیٹی کے رکن شکیل شیخ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ذکاء اشرف نے پاکستان کی کرکٹ کو تباہ کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

عامر سہیل اور معین کی تعیناتی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عامر سہیل اور باسط علی کی تعیناتی غیر قانونی تھی معین خان کے مستقبل کا فیصلہ کمیٹی کے ا جلاس کے بعد کیا جائے گا۔

ترجمان شکیل شیخ کا کہنا تھا کہ ذکاء اشرف نے بورڈ میں غلط لوگوں کو شامل کیا عامر سہیل ایک بدعنوان شخص ہے ۔ترجمان نے کہاکہ ذکا ء اشرف کے جانے کی باضابطہ وجہ نہیں بتائی گئی ہے تاہم ذکا اشرف بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی جگ ہنسائی کا سبب بنے۔ وہ بگ تھری کے معاملے پر پاکستان کا موقف صحیح طور پر پیش نہیں کرسکے ۔شیخ شیکیل نے کہا کہ چند روز میں ذکا اشرف کے خلاف وائٹ پیپر جاری کیا جائے گا جس میں ان کے خلاف مبینہ طور پر مالی بے ضابطگیوں کی تفصیل بھی ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :