ڈیرہ اسماعیل خان میں بارودی مواد پھٹنے سے 3 شدت پسند ہلاک

منگل 11 فروری 2014 12:45

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11فروری 2014ء) کولاچی کے علاقے باچا آباد میں بارودی مواد سڑک کنارے نصب کرتے ہوئے دھماکہ سے 3 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں باچا آباد کے قریب 3 شدت پسند سڑک کنارے بارودی مواد نصب کر رہے تھے کہ دھماکہ ہو گیا جس سے تینوں شدت پسند افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے شدت پسندوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لئے ہیں تاکہ واقعے کی مزید تحیقات کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :